chicken rate in mandi bahauddin today

پولٹری ایسوسی ایشن کی عید تک پولٹری کی قیمتیں برقرار رکھنے کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام الناس کو رمضان المبارک کے دوران ریلیف کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 اپریل 2024) پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں پولٹری کے نرخوں میں کمی کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے کہ ماہ رمضان کے دوران 10 روپے فی کلورعائت دی جا رہی ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ستائے عوام الناس کو خاطر خواہ ریلیف ضلعی حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے۔ رمضان المبارک کے دوران اور عید کے دنوں میں شہریوں کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کا مقصد مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور کم آمدنی والے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس مقصد کیلئے تاجر تنظیموں کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے عید تک پولٹری کی قیمتیں برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں