45 thousand sacks of wheat destroyed, district jail under water

منڈی بہاءالدین کے 13 مقامات سے مثبت لاروا برآمد، محکمہ صحت

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا 28 واں اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر شکیل نذر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28ستمبر 2023 ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ18 سے23ستمبر 2023 تک 518 ٹیموں نے ان ڈور سرویلینس کے تحت 38ہزار 250گھروں کو چیک کیا اور 253جگہوں کی مکینیکل لاروا سائیڈنگ کی گئی جبکہ 65آﺅٹ ڈورٹیموں نے4 ہزار 600 گھروں کو چیک کیا اور 218جگہوں کی مکینیکل لاروا سائیڈنگ کی گئی جبکہ 13مقامات سے مثبت لاروا بھی برآمد ہوئے ۔

سی ای او نے بتایا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 افراد کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے، موسم کی تبدیلی پر ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کو مزید تیز کریں تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے ضلع و تحصیل لیول پر ہفتہ وار انسداد ڈینگی میٹنگ کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی ۔جس میں تمام متعلقہ محکموں کی اینٹی ڈینگی ایکٹویٹیز کا جائزہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ انسدادڈینگی مہم پر سو فیصد عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے جسے ہم سب نے مل کراجتماعی کوششوں سے کامیاب بنانا ہے۔ نا صرف محکمہ صحت بلکہ تمام حکومتی محکمے اور عوام الناس مشترکہ کاوشوں سے انسداد ڈینگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں اور عوام الناس کی اجتماعی کوششوں سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں