منڈی بہاءالدین میں پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہو گی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں26 فروری 2024 سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار، ڈی ڈی ایچ اوز، فوکل پرسن برائے پولیورافعہ ناہید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ 26فروری سے 02 مارچ 2024 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔

پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3 لاکھ 24ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے اور انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے اجلاس کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ12فروری سے 17فروری 2024 تک 518 ان ڈور ٹیموں نے 37ہزار 650 گھروں کو چیک کیا جبکہ آﺅٹ ڈور ٹیموں نے 4 ہزار 540جگہوں کو چیک کیا گیا۔

مختلف ان ڈور 200اور آﺅٹ ڈور 215 جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمہ جات اپنی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کریں اور کسی بھی محکمہ کا ڈارمٹ یوزر نہ ہو۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہو گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!