medicine

ڈپٹی کمشنر نے 2 میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، ڈسٹرکٹ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہروڑائچ، ممبرز کمیٹی میڈیسن ڈاکٹر کفایت رسول،ڈاکٹر ارشد تنویر سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21 فروری 2024 ) اجلاس میں کل 18میڈیکل سٹورز کے کیسز پیش کئے گئے ۔ جن پر بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی، زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے وغیرہ جیسے الزامات تھے۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے12میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے ،4 میڈیکل سٹورز کو وراننگ اور2میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل کرنے کاحکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔

میڈیکل سٹور مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ حساس ادویات کو ریفریجریٹر میں محفوظ رکھیں اوروہ ادویات کی خرید وفروخت کا مکمل ریکارڈ اور وارنٹی ضرور رکھیں۔ کسی میڈیکل سٹور پر زائد المیعاد و ممنوعہ ادویات نہیں ہونی چاہئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں