پولیس کی کاروائی، 70 اشتہاری مجرمان گرفتار، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج

police mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری. 70 مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ لاکھوں روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا گیا. 08 کلاشنکوف 48 پسٹل 04 رائفلیں 04 بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج. بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد 70 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 3 نومبر 2022) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او انور سعید کنگرا کی زیر نگرانی منڈی بہائوالدین پولیس نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، چوروں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں،

سنگین مقدمات میں ملوث 70 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے جبکہ ناجائز اسلحہ کے 61 مقدمات درج کرکے 08 کلاشنکوف 04 بندوقیں 04 رائفلیں اور 48 پسٹل جبکہ125 کلوگرام منشیات اور 122 لٹر شراب برآمد کرکے 75 مقدمات درج کئے گئے اس دوران چور گینگ کے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کاچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3 من منشیات برآمد

قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی پر 16 مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کرائم کنٹرول میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائیگی، عوام کیلئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کو انصاف فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے کہا کہ ضلع سے منشیات فروشی کاخاتمہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس کی کاروائی، 70 اشتہاری مجرمان گرفتار، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!