weather mandi bahauddin

ملک کے بیشتر علاقوں میں 6 اور 7 نومبر کو ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ مختلف شہروں میں 6 اور 7 نومبر کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی.

منڈی بہاءالدین: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 04 نومبر کی شام یا رات کو ملک میں داخل ہوگا اور 07 نومبر تک موجود رہے گا جس کے باعث 6 اور 7 نومبر کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بولان، سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، دادو، شہید بینظیر آباد، کراچی، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔

جمعہ 4 نومبر سے 7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر، گلگت بلتستان جبکہ 5 سے 7 نومبر کے دوران باجوڑ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین کی سیر کریں، ویڈیو دیکھیں

دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری، گلیات، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 5 اور 6 نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔

شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ملک کے جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو نے کا امکان ہے جبکہ بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں