منڈی بہاءالدین میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک

punjab police
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین کے گاؤں چھموں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شعیب عرف شاہد پنجوتھا اور مختار عرف ماکھا شامل ہیں۔ ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے 23 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر سی آئی اے اور تھانہ ملکوال کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!