انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 496 روپے 97 پیسے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کا نفاذ نہیں کیا۔ تاہم کسٹم ڈیوٹی پہلے ہی واجب الادا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق حکومت پیٹرول 271.27 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 496.97 روپے فی لیٹر درآمد کر رہی ہے۔
موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان
حکومت اس وقت پٹرول پر 24.11 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 35.73 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز (OMC) کا مارجن 7.87 روپے فی لیٹر وصول کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458.40 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520.35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

غریب کے لیے اچھا ہے
03446534344