ملکوال، عمان سے واپس آئے شخص کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ظفر اقبال کچھ دن پہلے عمان سے فیملی کے ساتھ پاکستان آئے تھے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاءالدین کے علاقے ملکوال میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ظفر اقبال اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں تھا کہ 3 نامعلوم مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ 2 اشتہاری مجرمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 3 فرار
خاتون کو طبی امداد کے لیے عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول ظفر اقبال 12 مارچ کو مسقط سے واپس گھر عیدالفطر اہلِ خانہ کے ساتھ منانے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد شیر محمد کی درخواست پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
