rizwan jani

بدنام زمانہ 2 اشتہاری مجرمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 3 فرار

منڈی بہائوالدین میں بدنام زمانہ کرائے کے قاتل ہلاک. پولیس پارٹی کو اطلاع ملی کہ اشتہاری مجرمان بدنام زمانہ کرائے کے قاتل سیم نالہ علاقہ تھانہ سول لائن موجود ہیں اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 مارچ 2023) پولیس کے ریڈ کرنے پر پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی. مزید پولیس نفری طلب کی گئی اور بذریعہ لائوڈ سپیکر ملزمان کو بار بار گرفتاری دینے کے لئے کہا جاتا رہا مگر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے رہے

ملزمان کی اپنی فائرنگ کی زد میں آکر ان کے دو ساتھی مضروب ہو کر گر پڑے جبکہ تین کس اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. بدنام زمانہ کرائے کے قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے. رضوان عرف جانی اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے شناخت ہوئی جو کہ کھیوہ کے رہائشی ہیں.

رضوان عرف جانو نے فیسبک پر شوٹر جٹ کے نام سے آئی ڈی بھی بنا رکھی تھی. بدنام زمانہ کرائے کے قاتل قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے. ہلاک ہونے والے مجرمان نے چند دن قبل پولیس کنسٹیبل شاہد کے نو عمر بھائی کو بھی بے دردی سے قتل کیا تھا.

چند ماہ قبل انچارج سی آئی اے کے بیٹے ایڈووکیٹ کو بھی انہیں ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے ایڈووکیٹ احسن شدید زخمی ہوئے . ہلاک ہونے والے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھے

اپنا تبصرہ لکھیں