ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈپٹی کمشنر

dengue
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر شکیل نذر، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈ اکٹر خالد عباسی، سی او ضلع کونسل و ایم سیز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر قمر الزمان گورائیہ اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11نومبر 2022) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، مشتبہ کیسز، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 03 نومبر سے 10 نومبر 2022 تک 518 ٹیموں نے ان ڈور 73 ہزار 400 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ آﺅٹ ڈور 65ٹیموں نے 9 ہزار 730 گھروں کو چیک کیا گیا۔

اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 2 لاکھ 87 ہزار 958 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت 37 ہزار 847 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 18 نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن اور ضلع کونسل کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کاروائیوں کے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سکول ایجوکیشن کے 777 یوزرز ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر ایکٹویٹی اور آگاہی سیشنز بھی منعقد کر رہے ہیں ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکولوں کے بچوں کو پرفارماز دئیے جائیں جو کہ اپنے اپنے گھروں کی انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کے متعلق آگاہ کریں۔ ایم سی ضلع کونسل نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہاٹ سپاٹ جگہوں کے ساتھ ساتھ قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں کی بھی سرویلنس جاری ہے ۔

بریفنگز سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہاکہ ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشہ کو کم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کو جاری رکھا جائے، صرف محکمہ صحت ہی نہیں بلکہ تمام حکومتی محکمے انسداد ڈینگی مہم میں عوام کے لئے ایک مثال بنیں کیونکہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں اور عوام الناس کی اجتماعی کوششوں سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جاسکتاہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت ایگریکلچر اینٹامالوجسٹ اور ڈی ڈی ایچ او پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو کہ دوسرے محکموں کی سرویلینس کو مانیٹر کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں سرکاری دفاترزمیں صفائی ستھرائی، پانی کی ٹینکیوں اوردیگر ڈینگی لاروا کی افزائش والی جگہوں کو بھی چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یا اس کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں ، اس معاملے میں کسی قسم کی لاپروائی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!