سینیگال سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر کی منڈی بہاءالدین کے ایجنٹ کی نشاندہی

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ایک منظم گروہ کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان کے مطابق موریطانیہ سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر علی اسد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ سینیگال سے فلائٹ نمبر FZ.337 کے ذریعے سیالکوٹ پہنچے۔

ایف آئی اے کے مطابق گجرات کا رہائشی علی اسد حال ہی میں وزٹ ویزے پر فیصل آباد ایئرپورٹ سے سینیگال گیا تھا اور وہاں اس کا رابطہ سفیان نامی ایجنٹ سے ہوا۔ ایجنٹ نے اسے 35 لاکھ روپے میں یورپ بھیجنے کا سودا کیا۔

منڈی بہاءالدین کے تین نوجوان ڈنکی لگاتے ہوئے جاں بحق

موریطانیہ پہنچ کر علی اسد کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی تاہم اس نے سمندری راستے سے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ سفیان کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مسافر کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی شناخت کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل، گجرات منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ایجنٹوں کی چالوں میں نہ آئیں اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سینیگال سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر کی منڈی بہاءالدین کے ایجنٹ کی نشاندہی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!