پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لئے

international physics olympiad
Share

Share This Post

or copy the link

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق 21 سے 28 جولائی 2024 تک ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان کی ٹیم نے 3 کانسی کے تمغے جیتے۔

ترجمان کے مطابق نکسار کالج کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے۔ صدیق پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔

اولمپک میڈل یا تمغے کی اصل قیمت کیا ہے؟

پاکستانی ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کے مشترکہ اقدام STEM کیریئر پروگرام کے زیراہتمام اولمپیاڈ میں شرکت کی۔

فزکس ٹیم کو پیاس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر امان الرحمان نے تربیت دی اور مقابلے کی قیادت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان اور ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں تربیت یافتہ ٹیم کے چاروں ارکان نے میڈلز اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!