Inauguration of District Intercollegiate Sports Event at Govt College

گورنمنٹ وومن کالج منڈی بہاؤالدین میں پہلے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مصوری مقابلہ 2024 کا انعقاد، چوتھے ضلعی مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاوالدین میں کیا گیا، جس میں20 سے زیادہ طالبات نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29فروری 2024)مقابلے کا دورانیہ 3 گھنٹے تھا۔مقابلے میں شامل طالبات نے رنگوں کے استعمال سے اپنے خیالات کو کینوس پر تخلیق کیا۔ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن ماہیر خان ،دوسری نورالجبین جبکہ تیسری پوزیشن سیرت آمنہ نے حاصل کی۔

منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

پوزیشن ہولڈرز کو 15 ہزار، 10 ہزار اور 5 ہزار کے کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹس دئیے گئے جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات میں بھی شمولیت کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ضلع کی سطح پر کامیاب ہونے والے ڈویژن کی سطح پر مقابلے میں شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ذوالفقار احمد تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق ،پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین توقیرفاطمہ اور دیگر تھے۔اگلا ضلعی مقابلہ یکم مارچ 2024 کو ضلع گوجرانوالہ میں ہوگا۔اس مقابلہ میں شرکت کے لیے 03074183785 نمبر پر رابطہ کریں۔مقابلہ میں شرکت کی عمر 16 سال سے 35 سال کے درمیان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں