وکلا کی جیت کا جشن منانے کے لیے ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

firing
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین (نیوز ڈیسک) منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کر کے ان کی جیت کا جشن منایا۔ فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس بھی وہاں موجود تھی لیکن وہ بے بسی سے سارا منظر دیکھتے رہے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کا الیکشن لڑنے والے وکلاء نے بھی ہوائی فائرنگ کرکے اپنی جیت کا جشن منایا۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے جائے وقوعہ سے غائب ہونے کو ترجیح دی۔

سمندری میں وکلا کی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ محمد سفیان نامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص فائرنگ میں ملوث تھا۔ بعد ازاں پولیس نے 14 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وکلا کی جیت کا جشن منانے کے لیے ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!