mandi bahauddin police

بدنام زمانہ چور و ڈکیت گرفتار، 12لاکھ روپے کا مسروقہ برآمد، اصل مالکان کے حوالے

بدنام زمانہ چور و ڈکیت گرفتار بارہ لاکھوں روپے کا مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے. لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، تین موٹر سائیکل، سات لاکھ روپے نقدی برآمد مالکان کے حوالے

منڈی بہاؤالدین(پ ر 31 مارچ 2023)تھانہ بھاگٹ کے علاقہ میں رابری و چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل پھالیہ ضیاء اللہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ محمد اکرم اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ ڈکیت ذیشان بابر عرف بابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بلال ضیغم کوٹریس کر کے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد کر لیاگیا.

یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ 2 اشتہاری مجرمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 3 فرار

ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات، تین موٹر سائیکل اور سات لاکھ روپے نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہے ملزمان تھانہ بھاگٹ کے علاقہ میں روڈ رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،چوری شدہ و لوٹا ہوا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیاہے، گرفتار ملزمان میں ذیشان بابر عرف بابری اوربلال ضیغم شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں