نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ( Malala Yousufzai ) غیر ملکی ائیرلائن سے آج بروز منگل 11 اکتوبر کو کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان آمد پر ملالہ یوسف زئی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ دورے کے پہلے فیز میں ملالہ یوسف زئی کراچی سے دادؤ کیلئے روانہ ہونگی۔ ملالہ دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گی، جب کہ حکام کی جانب سے انہیں بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں؟
25 سالہ ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ان کے والدین بھی پاکستان آئے ہیں۔ وہ قطر ایئر لائنز کی پرواز 604 کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سال 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک ( برطانیہ ) چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔
اس سے قبل وہ سال 2018 میں پاکستان آئی تھیں۔ دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں ملالہ نے دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا.
5 years ago, I was shot in an attempt to stop me from speaking out for girls’ education. Today, I attend my first lectures at Oxford. pic.twitter.com/sXGnpU1KWQ
— Malala (@Malala) October 9, 2017
