منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ایم پی اے حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے حالیہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ضلع منڈی بہاؤالدین کو شامل کیا گیا ہے۔
جہاں عوام کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنے کے لیے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حلقہ پی پی 40 میں پہلے سے موجود 14 فلٹریشن پلانٹس جو کافی عرصے سے بند تھے، کو بھی دوبارہ فعال کرکے عوام کی خدمت کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔
