پرویز الٰہی کے دور میں بنائے گئے نئے اضلاع اور تحصیلیں ختم

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے گجرات ڈویژن سمیت چار نئی تحصیلیں اور چار نئے اضلاع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے منظور شدہ گجرات کی ڈویژن سمیت تمام نئے اضلاع کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے معطلی کا ڈرافٹ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا

نگران کیبنٹ میٹنگ میں گجرات ڈویژن، ضلع مری، تلہ گنگ اور وزیر آباد سمیت تمام نئی تحصیلوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ہونے تک تمام نئے اضلاع، ڈویژن اور تحصیلوں کو معطل کیا جا رہا ہے جس پر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز الہی نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا جب کہ صوبے کے دسویں ڈویژن کے طور پر اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔گجرات ڈویژن کو 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد پر مشتمل کیا گیا تھا۔ نیا ڈویژن گوجرانوالہ ڈویژن کو تقسیم کر کے بنایا گیا تھا جو 6 اضلاع پر مشتمل سب سے بڑا ڈویژن تھا جس کی مجموعی آبادی تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ تھی۔

تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا تھا۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہو ا ہے۔بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کے خاتمے تک ضلع تونسہ کو معطل کیا جاتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرویز الٰہی کے دور میں بنائے گئے نئے اضلاع اور تحصیلیں ختم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!