ندیم افضل چن کے والد حاجی محمد افضل چن کو گرفتار کر لیا گیا

Haji Afzal Chan
Share

Share This Post

or copy the link

ندیم افضل چن کے والد اور سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس اور سی آئی اے منڈی بہاؤالدین نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حاجی افضل چن کو رات گئے لاہور کے علاقے چن ہاؤس سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حاجی افضل چن کے اہل خانہ کے مطابق پولیس بغیر وارنٹ دکھائے گھر میں گھس گئی اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو کے دورہ عراق کی تیاریوں کے سلسلے میں نجف اشرف میں موجود ندیم افضل چن نے اپنے والد کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے 85 سالہ والد کو میرے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد 1998 سے سیاست سے ریٹائر ہو چکے ہیں، اگر گرفتاری کی ضرورت پڑی تو عراق سے واپسی پر انہیں گرفتار کر لیں گے، تاہم ان کے بزرگ والد کو رہا کیا جائے۔

تاہم ایک گھنٹے بعد ندیم افضل چن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ان کے والد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ میں اپنے تمام بھائیوں اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور میرے امام نے سوموٹو لیا۔ خدارا پاکستان میں انصاف کی آواز بلند فرما۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ندیم افضل چن کے والد حاجی محمد افضل چن کو گرفتار کر لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!