muhammad khan bhatti

ترقیاتی منصوبوں میں نقصان کا الزام، پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری شروع

لاہور: نیب نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

نیب کے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو لکھے گئے خط میں 14 اپریل تک گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے مالی سال 2022-23 کے تعمیراتی ٹھیکوں، ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ادائیگیوں، کارکردگی، گارنٹی اور کام کے معیار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کا الزام، پرویز الہیٰ کا فرنٹ مین محمد خان بھٹی بلوچستان میں گرفتار

خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ نیب ٹینڈرز میں قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں روپےکےکمیشن سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کر رہا ہے، پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور علی افضل ساہی پرخزانےکوکروڑوں کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

چیف انجینئر نارتھ نے گجرات سکیموں میں مبینہ غبن اور معیار کی جانچ پڑتال کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ نیب لاہور کے افسران بھی سی اینڈ ڈبلیو انسپکشن ٹیموں میں شامل ہوں گے۔نیب ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے دور میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 100 ارب سے زائد کی اسکیمیں قائم کی گئیں جن میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں