Muhammad Khan Bhatti

جعلی بھرتی کیس: محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد بھٹی کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔ محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ناکام امیدوار گریڈ 17 میں ملازم تھے، ریکارڈ پر ملزمان کے خلاف جعلسازی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

نیب نے پرویزالہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

یہ مقدمہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔وکیل کے مطابق جب نمبرز بھرے گئے تو امیدوار زوہیب الحسن، عبداللہ مسعود اور دیگر کے انٹرویو لیٹر کیسے آئے؟ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر جعلسازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو پھنسانے کے لیے نتائج تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفین نے شاید جعل سازی کی ہو۔ یہ مزید تفتیش کا معاملہ ہے۔ ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہیں اس لیے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

محمد خان بھٹی کی بائیوگرافی پڑھیں

اپنا تبصرہ لکھیں