ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 02 اکتوبر سے 06 اکتوبر 2023 تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غا زکیا جا رہا ہے لہذا تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07ستمبر 2023 ) انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کوکامیاب بنا ناشہریوں اور ہم سب کا قو می فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ،سی ای او ہیلتھ خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز ڈاکٹر افتخار، نمائندہ یونیسیف محمد اقبال، فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیو رافعہ ناہید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ 02 اکتوبر سے 06اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ انسداد پو لیو مہم میں 3لاکھ 11ہزار764 بچوں کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں دور دراز علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی1225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعدکہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شخص محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں پولیو ٹیم نہ پہنچی ہو اور نہ ہی کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے سے محروم رہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ فوکل پرسن برائے ای پی آئی رافعہ ناہید نے اجلاس کو ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ای پی آئی ویکسی نیشن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی سو فیصد رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کے تحت پیدائش کے وقت سے لے کر 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو مختلف وقفوں کے دوران ویکسین دی جاتی ہے ۔ ان ویکسین سے بچے تپ دق،پولیو، خناق، نمونیہ، کالی کھانسی،کالا یرقان، گردن توڑ بخار، اسہال، تشنج اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔جس پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کامیابی کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے ،
گزشتہ مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کا از سر نو جائزہ لے کو مسائل حل کر کے مہم کو اہداف کے مطابق کامیاب بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں ای پی آئی ویکسی نیشن کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
