punjab police jobs 2022

فتح احمد ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب نے 28ڈی ایس پیز کو ایس پیز کے عہدے پر باقاعدہ ترقی دیکر ان کی نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

عبدالرحیم کو ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور ، فضل عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ،محمد حسیب راجہ کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ناصر جاویدایس پی انویسٹی گیشن لودھراں، فتح احمد ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین، فاروق احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد،محمد عابد کو ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ،

محمد اجمل ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب ،عمر فاروق ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب ، محمد سلیمان لیاقت کو ایس پی ہیڈکوارٹرایلیٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا، اس کے علاوہ محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ، عابد حسین کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد ، محمد اشرف وغیرہ کو ایس پی لیگل پی ٹی ایس فاروق آباد تعینات کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں