weather today mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع

موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ لاہور ، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ جھنگ ، خوشاب،میانوالی ، حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیڈ قادرآباد: دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سانگھڑ،مٹھی، ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔بدین، عمرکوٹ ،تھرپارکر، دادو، سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ تربت، ماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر،سوات، چترال، کوہستان، ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نےپیر اور منگل کے روزکراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد ، دادو،ا ٓواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اورگوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آ نے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ قلات، لسبیلہ ، خضدار،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

کشمیر،گلیات ، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں