مہنگی ترین بجلی بھی نایاب ہوگئی۔ نواحی مونگ گاؤں میں 2روز سے بجلی بند ،اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا۔ٹرانسفارمر خراب ہے جلد بجلی بحال کردینگے۔گیپکو ذرائع
منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں مونگ محلہ بی بی اناراں میں دو دن سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے،بجلی کی طویل بندش سے امور زندگی بری طرح متاثر ہیں۔اہل علاقہ کا کہناہے کہ باربار چکر لگانے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی۔گیپکو اہلکار ٹرانسفارمر مرمت کے لیے تیار ہی نہیں ۔
متاثرین کا کہناہے کہ فوری بجلی بحال نہ کی گئی تو احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔بجلی کی بندش سے محلےکے 350 سے زائد گھر متاثر ہیں مساجد میں وضو کے لیے پانی ختم ہوگیاجبکہ گھروں میں پینے اور دیگر امورکے لیے پانی دستیاب نہیں ہے۔اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،گیپکو ذرائع کا کہنا ہےکہ جلد ٹرانسفارمر مرمت کرکے بجلی بحال کردینگے۔