چوہدری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
چوہدری پرویز الٰہی کی 4 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا۔
منڈی بہاؤالدین این اے 69 سے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع
این اے 64 گجرات، پی پی 32، 34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین، این اے 59 تلہ گنگ، پی پی 23 تلہ گنگ سے پرویز الٰہی کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
مونس الٰہی کی دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی گئی۔ مونس الٰہی این اے 64 گجرات، پی پی 32، 34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
اس کے ساتھ ہی پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔
