haji imtiaz ahmed choudhary

منڈی بہاءالدین سے ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری، طارق ساہی گرفتار

منڈی بہاوالدین: پی ٹی آئی کےحقیقی آزادی کو روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ جاری. اب تک ضلع منڈی بہائوالدین سے تقریبا 35 سے زائد افراد اور کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 25 مئی 2022) ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی احتجاج کو روکنے کیلئے کارکنان اور رہنمائوں کو پکڑنے کا سلسلہ جاری. سابق ایم این اے امتیاز چوہدری رہنما پاکستان تحریک انصاف سمیت سابق ایم پی اے ،طارق محمود ساہی کو گرفتار کر لیا گیا. ذرائع.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین سے اب تک کتنے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا؟

اعجاز احمد چوہدری سے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پر امن احتجاج کے باوجود منڈی بہاءالدین پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاران نے احتجاجی قافلوں پر لاٹھیوں، ڈنڈوں، مکوں سے دھاوا. انہوں نے ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی.

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میجر ذوالفقار کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے. ذرائع. اب تک ضلع منڈی بہاءالدین میں 35 سے زائد کارکنان اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں