42 days of ramadan

رمضان پیکج 2024 کے حوالے سے منڈی بہاءالدین میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت رمضان پیکج 2024 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈی او انڈسٹریز سمیت وینڈر حضرات نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27فروری 2024) اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل رمضان پیکیج کے تحت ضلع بھر کے 73 ہزار987 مستحق گھرانوں میں ان کی دہلیز پرمفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔ راشن بیگز میں آٹا، گھی، چینی، چاول اور بیسن شامل ہو گا۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

منڈی بہاءالدین رمضان کیلنڈر 2024

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام الناس کورمضان المبارک میں مفت راشن فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔انہوں نے وینڈرز کو ہدایت کی کہ راشن بیگز میں موجود اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا، تمام اشیاءخوردونوش بہترین کوالٹی کی ہانی چاہیئں۔

اپنا تبصرہ لکھیں