we love Mandi Bahauddin

ملئیے، منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے کاروان پاکستان کے بانی سے

محمد قاسم مغل سماجی شخصیت ہیں اور تین سال سے فلاحی تنظیم ” کاروان پاکستان رجسٹرڈ ” جس کے زیراہتمام یتیم بچوں کفالت کی جاتی ہے۔اور لوگوں کی فلاح کا کام کیا جاتا ہے ۔ اور یہ تنظیم دس اضلاع میں کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم میں کے شریکِ بانی اور بطور وائس چئیرمین آل پاکستان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سماجی کے ساتھ ساتھ شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصے لیتے ہیں۔ اور کام کرنے کی بنیاد پر میک گرین پاکستان منڈی بہاؤالدین کا نائب صدر بھی پچھلے سال انہیں منتخب کیا گیا تھا۔

مقاصد کاروان پاکستان: تعلیم صحت اور خود اعتمادی کو فروغ دینا. لاوارث بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات کا بندوبست کرنا. یتیم اور غریب بچوں کو جدید فنی اور حربی میدان میں سرگرم رکھنا. یتیم بچے اور بچیوں کا مستقبل محفوظ کیا جائے گا. مصروف دنیا کی توجہ یتیم اور سہولیات سے محروم لوگوں کی طرف کرنا . سٹریٹ چائلڈ اور یتیم بچوں کو قومی دھارے میں لانے کی ہر ممکنہ کو شش کی جائے گی. پاکستان اور پاکستان کے باہر نوجوانوں کا نیٹ ورک جو ملکی مفادات میں سرگرم رہیں

کاروان پاکستان دس اضلاع میں کام کر رہے ہیں جن میں لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، ملتان ، بہاولپور، جھنگ، رحیم یار خان، گلگت ، بلتستان شامل ہیں. اس سال بھی کاروان پاکستان فلاحی تیظیم کے زیر اہتمام 14 اگست کو 2،000 پودے تقیسم کیے جاۓ گے.

اپنا تبصرہ لکھیں