ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے اور سیلاب کے باعث منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے درج ذیل علاقوں میں واقع تمام سرکاری اور نجی سکول اور کالجز 01-09-2025 سے 07-09-2025 تک 7 دن کیلئے بند رہیں گے۔
Schools and colleges in Mandi Bahauddin to remain closed due to flood
گورنمنٹ پرائمری سکول باہو، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول باہری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باہر، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی مخدوم، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول برج بخت، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چک عبداللہ، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک شہباز، گورنمنٹ پرائمری سکول فرخ پور نو بند رہیں گے۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گڈگور، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جاگو کلاں، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کالا شادیاں، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کالا شادیاں، گورنمنٹ پرائمری سکول مرید، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نور پور کٹوی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نور پور کٹوی بند رہیں گے۔
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول قادرآباد، گورنمنٹ پرائمری سکول رنڈیالی، گورنمنٹ پرائمری سکول رتو، گورنمنٹ ہائی سکول سیدا، گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول ٹھٹی شاہ محمد، گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹی مرڑاں اور گورنمنٹ گالز کالجز قادرآباد بند رہیں گے۔
منڈی بہاؤالدین کا بیشتر علاقہ سیلابی ریلے میں ڈوب گیا
یاد رہے کہ کل یکم ستمبر 2025 سے پنجاب بھر کے تمام اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل رہے تھے۔ تاہم سیلاب کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو مزید مدت کے لیے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔