ویب ڈیسک: لاہور، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے تین اضلاع کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ نئے شامل ہونے والے اراکین نے آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید ارسلان ساہی کے ساتھ امانت علی، محمد دانش اور محمود فیضان نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
منڈی بہاؤالدین سے شعیب اللہ چیمہ نے بھی میاں خالد محمود سے ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ باٹا پور سے سیموئل پرویز اور یونس خان نے بھی میاں خالد محمود سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
میاں خالد محمود نے پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین کا خیر مقدم کیا۔ میاں خالد محمود نے تمام نئے ممبران کی آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پیش کئے۔
