کئی روز سے منڈی بہاؤالدین کے یوٹیلٹی سٹوروں پر ضرورت کی اشیاء موجود نہیں

منڈی بہاؤالدین: یوٹیلٹی سٹور جو کہ غریب عوام کے لیے مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں تھا اب وہ بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے لئے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں

منڈی بہاءالدین (‌راجہ منصور 11 فروری 2023) کئی روز سے منڈی بہاؤالدین کے یوٹیلٹی سٹوروں سے ضرورت کی اشیاء موجود نہیں ہے منڈی بہاؤالدین شہر کی عوام یوٹیلٹی سٹور پر سستے خریداری کے چکر لگاتے ہیں لیکن گھریلوں ضرورت کی اشیاء موجود نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی روز سے منڈی بہاؤالدین کے یوٹیلٹی سٹور پر سستا گھی کی نایابی نے غریب عوام کو مہنگائا گھی کی خریداری پر مجبور کر دیا ہے

منڈی بہاءالدین میں آج چکن، سبزی اور پھل کی ریٹ لسٹ دیکھیں

پہلے یوٹیلٹی سٹور پر سستا گھی 300 روپے کلو اور دس کلو والا آٹا کا تھیلا 400 روپے دستیاب تھا کیونکہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ باقی عوام کو سبسڈی کے بغیر خریداری کرنی پڑے گی اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سبسڈی کے اہل عوام کے لیے بازار کے مہنگے اشیاء خوردونوش

گھی فی کلو 300 روپے والا 375 اور آٹا400 روپے والا 648 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو کے بجائے 89روپے میں فروخت ہو رہی ہے لیکن کئی روز سے منڈی بہاؤالدین کے یوٹیلٹی سٹوروں پر سستا گھی نایاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے

منڈی بہاؤالدین کے عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان ۔ڈی پی او اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا ، گھی کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام مستفید ہو سکے ۔رپورٹ راجہ منصور احمد ڈسٹرکٹ بیورو چیف بولتا پنجاب نیوز منڈی بہاؤالدین

اپنا تبصرہ لکھیں