منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، ملکوال کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گوجرانوالہ: جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 اضلاع کی 8 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔

پری کوالیفکیشن میں 3 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر نے کی۔ اجلاس میں تحصیل گوجرانوالہ، کامونکی، نوشہرہ ورکاں، منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، ملکوال، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں میں صفائی کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا۔

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منڈی بہاؤالدین میں بھی کام کرے گی

معاہدے کی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں باقی ماندہ تحصیلوں کے آؤٹ سورسنگ کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے مالیاتی، آپریشنل اور دیگر معاملات کے تمام پہلوؤں میں محکمانہ کام مکمل کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز عمران تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زوہا باسط، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، سینئر منیجر آپریشنز عامر مشتاق، منیجرز عبدالوحید، احمد خورشید اور دیگر نے شرکت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، ملکوال کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!