محکمہ گیپکو نے جنوری کے بعد ماہ فروری 2023کیلئے بھی منڈی بہاءالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا ایک اور نیا شیڈول جاری کر دیا ہے. تفصیلات جانئیے
منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2023) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی آرگنائزیشن نے فروری 2023 مہینے کیلئے منڈی بہائوالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا.نوٹیفکیشن کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں درختوں کی کٹائی اور مینٹینینس کے باعث لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے.
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مونہ فیڈر کی بجلی مارخہ 6 اور 15 فروری کو صبح 8:30 سے 12:30 تک بند رہے گی. ڈفر فیڈر کی بجلی مورخہ 6 اور 16 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. مرالہ فیڈر کی بجلی مورخہ 6 اور 13 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. کرسٹل فیڈر کی بجلی مورخہ 11 اور 27 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.
Load Shedding Schedule In Mandi Bahauddin 2023 February
اسی طرح کچہری روڑ فیڈر، واسو فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر، کمپلیکس فیڈر، کھیوہ فیڈر، کی بجلی مورخہ 11 فروری اور 20 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. گلشن اقبال فیڈر کی بجلی مورخہ 27 فروری کو صبح 8:30 سے 12:30 تک بند رہے گی. گوڑھا فیڈر کی بجلی مورخہ 20 فروری اور 27 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.
جبکہ کینال فیڈر کی بجلی مورخہ 20 فروری اور 28 فروری کو صبح8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. پھالیہ روڑ فیڈر کی بجلی صبح 8:30 تک دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. اسی طرح جھولانہ فیڈر کی بجلی 11 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. شاہ تاج فیڈر کی بجلی مورخہ 6 فروری اور 13 فروری کو صبح8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.
اسی طرح مونگ فیڈر کی بجلی مورخہ 8 فروری اور 15 فروری 2023 کو صبح 8:30 تا دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. کوٹ بلوچ فیڈر کی بجلی 9 فروری اور 16 فروری کو صبح 8:30 سے 12:30 تک بند رہے گی. بوہت فیڈر کی بجلی مورخہ 9 فروری اور 20 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:20 تک بند رہے گی. سٹی ملکوال، اسلام پورہ، میانی فیڈرز کی بجلی مورخہ 14 فروری اور 21 فروری 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.
اسی طرح آہلہ فیڈر، شمہاری فیڈرز کی بجلی مورخہ 15 فروری اور 22 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. جبکہ چوٹ فیڈر کی بجلی مورخہ 7 فروری اور 23 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. دھپ سڑی فیڈر کی بجلی مورخہ 6 فروری اور 27 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی. جبکہ دارہ پور فیڈر کی بجلی مورخہ 23 فروری اور 28 فروری کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.
گلزار فیڈر کی بجلی مورخہ 15 فروری اور 23 فروری کو جبکہ رسول فیڈر کی بجلی مورخہ 23 فروری 2022 کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک بند رہے گی.