ایف آئی اے نے منڈی بہاءالدین پاسپورٹ آفس کے باہر سے تین افراد کو گرفتار کر لیا

In-charge federal ombudsman visited passport office Mandi Bahau
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کا وعدہ کرکے غیر قانونی طور پر رقوم بٹور رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں کچھ مشتبہ افراد کی سرگرمیوں میں پاسپورٹ آفس کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سرکل سے 3 اور سیالکوٹ سرکل سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گوجرانوالہ سرکل کی کارروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، گجرات سرکل نے منڈی بہاؤالدین پاسپورٹ آفس کے باہر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ سرکل میں گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاسپورٹ یا دیگر سرکاری امور کے لیے غیر قانونی ایجنٹوں سے رابطہ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایف آئی اے نے منڈی بہاءالدین پاسپورٹ آفس کے باہر سے تین افراد کو گرفتار کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!