تھانہ ملکوال کا قحبہ خانہ پر چھاپہ، مرد و زن گرفتار۔ مقدمات درج
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کی ہدایت پر ارمغان مقسط گوندل(SHO تھانہ ملکوال) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی.
یہ بھی پڑھیں: شفقت آباد میں قحبہ خانہ چلانے والوں نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کردیا
پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر شراب کے نشے میں دھت 06 ملزمان(نائیکہ نسیم اختر عرف وڈو۔علی رضا۔چمن عباس۔امتیاز احمد۔ن۔س) کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے قبضہ سے وٹک مبلغ 11000 روپے برآمد کرکے تھانہ ملکوال میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔
