منڈی بہاؤ الدین (بیورورپورٹ) ضلع منڈی بہاؤالدین کو ڈینگی فری ضلع بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل سلیم ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ۔
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کو ڈینگی فری ضلع بناناہماری اولین ٹرجیح ہے اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں،فرائض میں غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع کے سینئر جرنلسٹ منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ڈینگی فری پنجاب” کی نسبت سے ضلع منڈی بہاؤالدین کو ڈینگی فری ضلع بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں متحرک ہیں اور فیلڈ ورک کر رہی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے تمام افسران اور ملازمین کو بھر پور محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،زیرتعمیر عمارتوں،قبرستانوں ،نرسریوں اور دیگر جگہوں کی مکمل چیکنگ اور ان جگہوں پر ڈینگی مار سپرے کر رہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت کی ٹیموں اور ذمہ دار افسران کو واضع ہدایات جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ اور چوکس رہ کر کام کریں
اور اپنے انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے عوامی آگاہی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید تیزی لائی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے ذمہ داران کو حکم دیا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے تاکہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں کی جانے والی کوششو ں میں ہر فرد اپنا کردار ادا کر سکے۔
Leave a Reply