محکمہ لائیو سٹاک روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کے لیے فیلڈ میں مصروف ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 11 ستمبر 2025 ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک سیلاب متاثرین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مصروف عمل ہے ۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 امدادی کیمپس فعال کئے گئے ہیں جبکہ 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی گاڑیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے 41 ملازمین نے متاثرین کے ڈیرہ جات پر جاکر اب تک 14 ہزار 968 سے زائد جانوروں کو ویکسین لگائی جبکہ 7 ہزار 79 جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

امدادی کیمپس پر جانوروں کیلئے ادویات، ویکسین، ونڈہ اور چارے کی وافر مقدار کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔سیلاب سے متاثرہ 78 گاﺅں میں جانوروں کیلئے ابتک 88 ٹن ونڈا، 2.88 ٹن سائلیج، 3.97 ٹن توڑی اور 41.6 ٹن سبز چارہ تقسیم کیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ لائیو سٹاک روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کے لیے فیلڈ میں مصروف ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!