ڈپٹی کمشنر نے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دی

dhan fields
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی پنجاب، چیف سکریٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گاؤں چک فتح شاہ کے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دی۔

یا د رہے کہ کچھ عرصہ قبل چک فتح شاہ کے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی 5 ایکڑ زمین فراڈ سے ہتھیا لی گئی تھی اور اوورسیز پاکستانیز کو ان کے رقبے سے محروم کر دیا تھا، جس کی سوشل میڈیا پر بھی خبریں گردش ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا اور شفاف انکوائری کروائی گئی۔ انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین فراڈ سے ہتھیائی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی زمینوں پر کسی کو ناحق قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوگس فرد اور انتقالات کو خارج کرتے ہوئے اوورسیز متاثرین کو زمین واپس کر دی ہے۔

ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی جاری ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیز نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیااور ڈپٹی کمشنر کی دن رات کی محنت اور اس تاریخی اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!