بولو اور بڑھو کے تحت قائم “خاتون سہولت مرکز” منڈی بہاوالدین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

bolo punjab
Share

Share This Post

or copy the link

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ محمود مسعود نے بولو اور بڑھو کے تحت قائم “خاتون سہولت مرکز” منڈی بہاوالدین کا باضابطہ افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد وقار بھٹی ، سول سوسائٹی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سابقہ کونسلرز اور نوجوان رضاکاروں بھی شامل تھے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اگست2022) اس موقع پر چیف آفیسر احمد وقار بھٹی اور فوکل پرسن خاتون سہولت سنٹر تمنا نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ کو سنٹر میں خواتین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمود مسعود نے بتایا کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے جاری پائلٹ پروجیکٹ “بولو اور بڑھو” کے تحت منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، کبیروالہ اور گوجرہ “میونسپل خدمات کی بہتر فراہمی میں شہریوں کی شراکت” کے تحت چاروں تحصیلوں کے دفاتر میں خاتون سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر خواتین کو درپیش مختلف مسائل کے حل اور رہنمائی کے لئے تشریف لاتی ہیں ،اس پراجیکٹ میں ہر ضلع میں پراجیکٹ عمل درآمد کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں جو پراجیکٹ سرگرمیوں کو مزید موئثر بنانے کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیتی ہیں اور ضرورت کے مطابق لائحہ عمل اپناتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بولو اور بڑھو کے تحت قائم “خاتون سہولت مرکز” منڈی بہاوالدین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!