dengue

تمام محکمےڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ سرویلینس کو مزید تیز کریں، تسنیم علی

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمےڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ سرویلینس کو مزید تیز کریں اور اس کی تلفی کو سو فیصد ممکن بنایا جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اگست2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 16مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر افتخار نے مزید بتایا کہ10 اگست سے16 اگست 2022 تک 518ٹیموں نے ان ڈور80 ہزار750 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 65ٹیموں نے9 ہزار960 گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ9 ہزار302 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت37 ہزار 982 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر929 نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنرتسنیم علی نے کہاکہ انسدادڈینگی مہم پر سو فیصد عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے اور جسے ہم سب نے مل کراجتماعی کوششوں سے کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مزید بہتری لائیں کیونکہ منڈی بہاﺅالدین کو ڈینگی فری بناناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یااس کی افزائش کا باعث بننے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں ، اس معاملے میں کسی قسم کی لاپروائی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں