اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسرائیل نے کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہاں آج جمعہ کی نماز بھی نہیں ہو سکی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی “وفا” کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔ نمازیوں کو بے دخل کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بندش ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے جب کہ مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اسلامک اینڈومنٹ میں بین الاقوامی امور، سیاحت اور سفارت کاری کے ڈائریکٹر عون بزباز نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ پر مزید کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایران کے ساتھ کشیدگی کو استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بندش عوام کی حفاظت کے لیے ہے لیکن صرف وقف کے ملازمین کو ہی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. M Sahil

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!