طوفان کے پیش نظر پنجاب میں بھی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

rain water on road
Share

Share This Post

or copy the link

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی طوفان، آندھی اور موسلا دھار بارش کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جس کے بعد صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقی اور وسطی بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان (BIPARJOY) موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا۔

سمندری طوفان کے باعث 14 جون سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے لاہور، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ 15 سے 18 جون کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، سرگودھا، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خراب موسم کے باعث مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور کمزور ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ کاشتکار موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو منظم کریں۔ تمام اضلاع بروقت انتظامات مکمل کریں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
طوفان کے پیش نظر پنجاب میں بھی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!