گجرات میں بھارت کا ڈرون حملہ، فضائی دفاعی نظام نے بھارتی ڈرون مار گرایا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جمعرات کی صبح گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم کو چالو کر کے بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنی گئیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو چھاؤنی کے علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظام نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔

بھارت پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج تک مار کرنے والا ریڈار تیار

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون بہت اونچی پرواز کر رہا تھا اور گوجرانوالہ کینٹ کے قریب آ رہا تھا کہ ائیر ڈیفنس سسٹم کو چالو کیا گیا اور ڈرون کو ائیر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے فائر کیے گئے دو گولیاں مار گرایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون گجرات کے قریبی گاؤں ڈنگہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ڈرون کے ملبے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں سے ملبہ برآمد کر لیا، جس سے ڈرون کی ساخت کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گجرات میں بھارت کا ڈرون حملہ، فضائی دفاعی نظام نے بھارتی ڈرون مار گرایا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!