پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 7 مئی سے 11 مئی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ایریگیشن، کنسٹرکشن اینڈ کمیونیکیشن، لوکل گورنمنٹ اینڈ لائیو سٹاک سمیت محکمہ اطلاعات، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسم کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply