ڈی اے پی بوران فرٹیلائزر کی افتتاحی تقریب منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی

Rate list of Urea, DAP and fertilizers displayed in front of shops
Share

Share This Post

or copy the link

ڈی اے پی بوران فرٹیلائزر کی افتتاحی تقریب لکی ٹریڈرز غلہ منڈی، منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ایف ایف سی مارکیٹنگ آفیسر فرحان غوری، صدر انجمن کھاد (عظیم ٹریڈرز)خواجہ ساجد، ملت ٹریڈرز ملک عاطف سمیت کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24اپریل 2024 ) اس موقع پر لکی ٹریڈرز میاں دانش ندیم کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار سونا بوران ڈی اے پی متعارف کروا دی ہے جو کہ پاکستان بھر سمیت ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی دستیاب ہو گی۔

Khad Rate In Pakistan Today – DAP Fertilizer Price In Pakistan

انہوں نے سونا ڈی اے پی بوران کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے بتایا کہ ڈی اے پی کی کھاد کی طاقت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں بوران کی ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے۔ سونا بوران ڈی اے پی کی کھاد سے نہ صرف نائٹروجن اور فارسفورس مہیا ہوگی بلکہ بوران کی اضافی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان نے مزید بتایا کہ سونا بوران ڈی اے پی کے استعمال سے فصلوں کی جڑوں کی نشوونما اور اچھے جڑ کے ساتھ ساتھ بوران کی اضافی طاقت سے سٹوں کی لمبائی اور دانوں کی تعداد میں بھی خطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ایف ایف سی مارکیٹنگ آفیسر فرحان غوری کا کہنا تھا کہ بوران کو پاکستان کی زمینوں میں 60 فیصد کمی کی وجہ سے ڈی اے پی میں شامل کیا گیا ہے اور یہ باقی اجزاء کے ساتھ مطابقت بھی رکھتا ہے۔ جس سے اب فصلوں کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوگا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈی اے پی بوران فرٹیلائزر کی افتتاحی تقریب منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!