mandi bahauddin weather

بلدیہ کی عدم توجہی کے باعث قادرآباد پانی میں ڈوب گیا

قادرآباد بلدیہ کی غفلت کے باعث شہر پانی میں ڈوب گیا۔ محلہ لوکڑی مردان شاہ اور سبزی منڈی سے لے کر جنازہ گاہ روڈ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا۔ قادر آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پانی کی نکاسی کے مسائل کا سامنا ہے۔

پھالیہ (نامہ نگار) نالیوں کا پانی گلیوں اور محلوں میں کھڑا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ گلیاں جوہڑ اور دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گزرنا محال ہو جاتا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ نکاسی آب کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے کے باوجود نکاسی آب کے مسائل کم نہ ہوسکے۔

گندے پانی سے پھیلنے والی آلودگی کے باعث شہریوں کا گھروں میں رہنا بھی محال ہوگیا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ قادر آباد کے عوام نے اے سی پھالیہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین، وزیر اعلیٰ پنجاب، بلدیہ انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں