سویڈن میں قرآن پاک کے بعد بائبل اور تورات کو بھی جلانے کی اجازت دی گئی

In Sweden, after Quran, Bible and Torah were allowed to be burned
Share

Share This Post

or copy the link

سٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے نسخے جلانے کی اجازت دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی پولیس نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے جلانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین پریس کلب کے باہر سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

بائبل جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اگر قرآن پاک جلانے کی اجازت ہے تو بائبل کو بھی جلانے کی اجازت دی جائے۔ یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔

پولیس نے اس 30 سالہ شخص کا نام جاری نہیں کیا جس نے بائبل اور تورات کے طومار کو جلانے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ سویڈش پولیس نے کہا ہے کہ ملک کا آئین عوامی اجتماعات کی اجازت دیتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سویڈن میں قرآن پاک کے بعد بائبل اور تورات کو بھی جلانے کی اجازت دی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!