پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کردیا۔ 24 اضلاع کو پہلے فیز میں جبکہ 12 اضلاع کو دوسرے فیز میںچھٹیاں ہوں گی.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 2022) ذرائع کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی.
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔
Leave a Reply